• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں قومی اسمبلی کی تمام 22 نشستوں کے نتائج سامنے آگئے

کراچی میں عام انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کی تمام نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق کراچی کی 22 قومی اسمبلی کی نشستوں میں سے 15 میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور 7 میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی ہے۔

این اے 229:

کراچی میں حلقہ این اے 229 ملیر 1 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے جام عبدالکریم بجار 55732 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ پاکستان مسلم ليگ ن کے قادر بخش 21841 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 229 پر کلک کریں۔

این اے 230:

این اے 230 ملیر 2 سے  پاکستان پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللّٰہ 32072 ووٹوں کے ساتھ کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار مسرور سیال 24200 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 230 پر کلک کریں۔

این اے 231:

این اے 231 ملیر 3  سے  پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 43634 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے،  جبکہ اس حلقے  پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خالد محمود علی 43245 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 231 پر کلک کریں۔

این اے 232:

این اے 232 کراچی کورنگی 1 سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی آسیہ اسحاق صدیقی 88260 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں۔

یہاں سے آزاد امیدوار عدیل احمد 66574 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 232 پر کلک کریں۔

این اے 233:

این اے 233 کراچی کورنگی 2 سے  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے محمد جاوید حنیف خان 103967 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار محمد حارث 58753 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے234:

این اے234 کورنگی3 سے  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے محمد معین پیرزادہ 73687ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے،  اس نشست پر آزاد امیدوار فہیم خان43774 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 235:

این اے 235 کراچی ایسٹ  سے  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے محمد اقبال خان 20185 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار سیف الرحمان 14167 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 236:

این اے 236 کراچی ایسٹ 2 سے  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حسان صابر 38817 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

یہاں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد مزمل قریشی 32231 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 237:

این اے 237 کراچی ایسٹ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اسد عالم نیازی 40836 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

آزاد امیدوار ظہور الدین 33321 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 237 پر کلک کریں۔

این اے 238:

این اے 238  سے  ایم کیو ایم پاکستان کے صادق افتخار 54884 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

اس نشست پر آزاد امیدوار حلیم عادل شیخ 36875 دوسرے نمبر پر رہے۔

نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 238 پر کلک کریں۔

این اے 239:

این اے 239 کراچی ساؤتھ 1 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نبیل احمد گبول 40077 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار محمد یاسر 37234 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 239 پر کلک کریں۔

این اے 240:

این اے 240 کراچی ساؤتھ 2 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتیجے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ارشد وہرا 30573 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار رمضان 27318 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 240 پر کلک کریں۔

این اے 241

کراچی جنوبی 3 سے پاکستان پیپلر پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار مرزا اختیار بیگ 52 ہزار 456 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار خرم شیر زمان 48 ہزار 610 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 242:

این اے 242 کراچی کیماڑی 1 کے تمام 286 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے مصطفیٰ کمال 71767 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے۔

ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار دوا خان صابر 53759 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 242 پر کلک کریں۔

این اے 243:

حلقہ این اے 243 کراچی کیماڑی 2  سے  پاکستان  پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل 60266 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار شجاعت علی 48690 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 243 پر کلک کریں۔

این اے 244:

این اے 244 کراچی ویسٹ 1 سے ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر فاروق ستار 20048 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ انکے مقابل آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر 14073 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 244 پر کلک کریں۔

این اے 245 

کراچی غربی 2 سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار سید حفیظ الدین 57 ہزار 356 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عطاء اللہ 36 ہزار 788 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 246 

کراچی غربی 3 پر متحدہ قومی موومنٹ کے امین الحق 74 ہزار 672 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان 32 ہزار 312 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 247:

این اے 247 کراچی سینٹرل 1 سے  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن 64945 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار سید عباس حسنین 52005 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 247 پر کلک کریں۔

این اے 248:

این اے 248 کراچی سینٹرل 2  سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے خالد مقبول صدیقی 103082 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اُن کے مقابل آزاد امیدوار ارسلان خان 86342 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 248 پر کلک کریں۔

این اے 249 :

این اے 249 کراچی سینٹرل سے  ایم کیو ایم پاکستان کے احمد سلیم صدیقی 77 ہزار 529 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئے۔

دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار عزیر علی خان 51 ہزار 152 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 250:

این اے 250 کراچی سینٹرل 4  سے  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے فرحان چشتی 79925 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

ان کے مقابل جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان 43659 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

نوٹ: اس حلقے کے مزید امیدواروں کے نتائج جاننے کیلئے این اے 250 پر کلک کریں۔

Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates

قومی خبریں سے مزید