پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ اب ہمیں حکومت سازی کے لیے معاملات کو طے کرنا چاہیے، جمہوریت میں استحکام کیلئے مل کر فارمولا طے کرنا ہوگا۔
آصف زرداری نے کہا کہ ہم اپنی جماعت سے مشاورت کرتے ہیں اور آپ بھی کریں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔
یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات گزشتہ روز لاہور میں ہوئی تھی، جس میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ دونوں جماعتوں نے مل کر ساتھ چلنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے حکومت سازی کےلیے رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا، ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی کی نمبر گیم پر بھی بات چیت کی گئی۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates