بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا سے سعودی دارالحکومت ریاض جانے والی سعودی ایئر کی پرواز نے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 805 رات 3 بج کر57 منٹ پرڈھاکا سے ریاض کے لیے روانہ ہوئی۔
طیارہ بھارتی فضائی حدود میں تھا کہ طیارے میں سوار مسافر کی طبیعت خراب ہوئی جس پر پائلٹ نے طیارے کا رخ ممبئی کی طرف موڑ دیا مگر پھر ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر طیارے کا رخ کراچی کی طرف کر دیا گیا۔
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پرواز نے صبح ساڑھے 7 بجے لینڈ کیا۔
کراچی ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے ہنگامی اقدامات کیے۔
طیارے کے لینڈ کرتے ہی ڈاکٹرز فوری طور پر پہنچ گئے جنہوں نے طیارے میں سوار مسافر کا معائنہ کیا اور اسے طبی امداد فراہم کی۔
بعد ازاں پرواز کراچی سے ریاض روانہ ہو گئی۔