• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جون سینا کی شاہ رخ خان کیلئے گانا گانے کی کوشش، ویڈیو وائرل

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

عالمی شہرت یافتہ ریسلر جون سینا کی بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی مشہور فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کا مشہور گانا ’بھولی سی صورت‘ گاتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی ریسلر گورو سہرا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو کے آغاز میں گورو سہرا سپر اسٹار ریسلر کا تعارف ’شاہ رخ خان کے ایک بڑے مداح‘ کے طور پر کرواتے ہیں۔

پھر جون سینا ویڈیو میں یہ کہتے ہیں کہ جب انسان ترقی کا راستہ منتخب کرتا ہے تو وہ کبھی یہ نہیں جانتا کہ وہ کب کیا سیکھ رہا ہے تو یہاں ہم جم میں ہیں اور آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ترقی کے بہت سارے راستے ہیں  تو میں آج گانا سیکھنے کی پوری کوشش کروں گا۔

گورو سہرا شاہ رخ خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ گانا آپ کے لیے ہے اور پھر وہ جون سینا کو شاہ رخ خان کی مشہور فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کا مشہور گانا ’بھولی سی صورت‘ گانے میں مدد کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی اس وائرل ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور  کچھ صارفین نے تو جون سینا کو شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرتے دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کردیا۔