وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سیل کے عملے نے ایران سے وطن واپس آنے والے شہری کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق ملزم طیب حسین غیر قانونی راستے سے ایران گیا تھا۔ ملزم کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے 3 لاکھ روپے کے عوض عراق کا ویزا حاصل کیا۔
ملزم نے جعلی ویزے پر ایران سے عراق جانے کی کوشش کی۔ ملزم دبئی کے راستے فلائٹ نمبر FZ335 سے پاکستان پہنچا تھا۔
ملزم کا کسی قسم کا بیرون ملک روانگی کے حوالے سے سفری ریکارڈ موجود نہ تھا۔
ملزم کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔