میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئے۔ جہاں میئر کراچی نے بوٹ بیس فوڈ اسٹریٹ کی تزئین و آرائش کے کام کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر میئر کراچی کا کہنا تھا کہ بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ کو عوام کیلئے سہولتوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔
دریں اثنا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہزاروں لوگ روزانہ یہاں آتے ہیں اور کھانا کھاتے ہیں، ہوٹل والوں اور آنے والوں کو یہاں اچھا ماحول ملے گا۔
میئر کراچی نے کہا کہ بلاول ہاؤس سے لے کر نجی ہوٹل تک سڑک مکمل طور پر بنائی ہے۔ سیوریج کا نظام ڈالا ہے اور واش رومز تعمیر کئے ہیں۔