• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیونس میں عرب وزرائے داخلہ کونسل کا 41 واں اجلاس

فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

تیونس کے صدر قیس سعید کی سربراہی میں عرب وزرائے داخلہ کونسل کا 41 واں اجلاس ہوا۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اجلاس کے دوران تیونس کے صدر قیس سعید نے عرب ممالک کے مابین سیکیورٹی امور میں تعاون کو مزید مربوط  بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

اُنہوں نے امید ظاہر کی کی عرب وزرائے داخلہ کونسل کا 41 واں اجلاس کامیاب رہے گا اور اس کے مثبت نتائج سے عرب ممالک اور ان کے عوام بھرپور  فائدہ اُٹھا سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس اجلاس کےاعزازی صدر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود ہیں اور وہ اجلاس میں سعودی عرب کے وفد کی سربراہی بھی کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے ہزاروں بچے، خواتین اور معمرافراد مشکلات سے دوچار ہیں۔

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا کو مختلف نوعیت کےجرائم کا سامنا ہے، مسلح تنظیموں اور دہشتگرد گروہوں کےخطرات سے ہرکوئی بخوبی آگاہ ہے۔

اس اجلاس میں عرب ممالک کے وزرائے داخلہ، اعلیٰ سطح کے سیکیورٹی وفود کے علاوہ لیگ آف عرب اسٹیٹس، انٹرنیشنل کریمنل پولیس آرگنائزیشن (انٹرپول)، اقوام متحدہ کے دفتر برائے دہشت گردی (UNOCT)، اقوام متحدہ کا دفتر برائے منشیات اور جرائم، اور نائف عرب یونیورسٹی برائے سیکیورٹی سائنسز، اور عرب پولیس اسپورٹس فیڈریشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید