• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کا مصدق ملک کی مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے مصدق ملک کی مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا مذاکرات سے متعلق کوئی ایسا انداز گفتگو اپناتا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے انداز اور رویے پر نظرثانی کرے، ایک طرف ورکر اور رہنماؤں کو اٹھایا جا رہا ہے دوسری جانب مذاکرات کی پیشکش ہو رہی ہے۔

بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ’بات کرو، برباد مت کرو‘جیسے الفاظ ادا کر کے کیا مذاکرات کی بات کی جاتی ہے، کیا سیاسی قوتیں ایک دوسرے کو ایسے دعوت دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف زیادتی اور رہنماوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، دوسری جانب مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی پیشکش اس وقت سنجیدہ ہو جب آپ کا رویہ درست ہو۔

قومی خبریں سے مزید