شہرِ قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش شروع ہو گئی۔
کراچی کے علاقے گلشن حدید، قائد آباد، ناظم آبادمیں ہلکی بارش اور اطراف میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو رہی ہے۔
کراچی کے معاشی حب، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف میں بھی ہلکی بارش شروع ہو گئی ہے۔
دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار کا بتانا ہے کہ بحیرہ عرب میں گرج چمک کے بادل بن گئے ہیں، کراچی میں کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ابھی تک کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شامر جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 7ملی میٹر ریکاڈ کی گئی ہے۔
کیماڑی 5، قائدآباد4، کورنگی 2، اورنگی میں 4.8 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
اسی طرح سعدی ٹاون 2، ڈی ایچ اے، جناح ٹرمینل اور اولڈ ایئرپورٹ پر 1۔1 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پی اے ایف مسرور بیس2.5 اور فیصل بیس میں 0.9 ملی میٹربارش ہوئی ہے۔
ملک میں کہاں کہاں بارش ہوئی؟
ادھر بنوں اور گرد و نواح میں آج دوسرے روز بھی بارش ہوئی ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کے باعث موسم سرد ہو گیا، جڑواں شہروں میں بارش کا سلسلہ مزید 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
کوہاٹ شہر اور گرد و نواح میں بارش کے باعث موسم سرد ہو گیا ہے۔
کوئٹہ اور گرد و نواح میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
مظفر آباد اور اس کے گرد و نواح میں بھی بارش جاری ہے۔