• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان میں مزید شدت اختیار کرگیا

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

بارش برسانے والا طاقتور مغربی سسٹم بلوچستان بھر میں مزید شدت اختیار کرگیا۔

جمعرات کی شام شروع ہونے والی موسلادھار بارش بغیر کسی وقفے کے جاری ہے۔

بلوچستان کے افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدی علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں سیلابی صورتحال بن گئی ہے۔

علاوہ ازیں کوژک ٹاپ، شیلا باغ، توبہ اچکزئی اور توبہ کاکڑی، زیارت، کان مہترزئی، کنجوغی اورپاک افغان بالائی سرحدی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے۔

پشین، قلعہ عبداللہ، خانوزئی، ہرنائی، دکی، سنجاوی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، دکی، نوکنڈی،پنجگور،دالبندین، اورماڑہ، پسنی، خضدار، قلات، نوشکی، مستونگ،ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ژوب اور سبی میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلاد ھاربارش ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید