• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

انتخابی نتائج کے خلاف کراچی میں تحریک انصاف کے تحت پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دی جائے، چیف جسٹس، چیف الیکشن کمشنر اور ارمی چیف نوٹس لیں ایک ماہ میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔

ملک بھر کی طرح پی ٹی ائی کی جانب سے کراچی پریس کے باہر انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

شرکا سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ آج مینڈیٹ چوری کے خلاف نکلے ہیں، فارم 47 کو مسترد کرتے ہیں آر اوز اور ڈی اراوز بھاگے ہوئے ہیں۔ ہم قانونی و سیاسی جنگ لڑرہے ہیں، اپنا حق لیکر حقیقی نمائندوں کو اسمبلی میں بھجوائیں گے۔ 

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمات بنائے گئے، کراچی نے ہمیں ساڑھے 12 لاکھ ووٹ دیے ہیں لوگ گلی گلی ان چوروں سے سوال کریں گے، یہ اپنے گھروں سے نہیں نکل سکیں گے۔ کراچی میں پی ٹی آئی کے مینڈینٹ پر سب سے بڑا ڈاکا ڈالا گیا، بانی پی ٹی آئی کے سپاہی اسمبلی کو زیادہ عرصے نہیں چلنے دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید