کراچی( اسٹاف رپورٹر )مبینہ طور پر دوستی سے انکار پر ٹیچر نے طالبہ پر تیزاب پھینک دیا۔نیپا چورنگی کےقریب تیزاب گردی کا واقعہ میں تیزاب سے جھلس کر تین افراد زخمی ہوئے۔21سالہ علیشا اپنے کزن کی ساتھ کورس مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ لینے آئی تھی کہ افتخار نامی ملزم نے موقع پا کر علیشا پر تیزاب پھینکا جس سے علیشا اور اسکے کزن نعمان اور فیضان زخمی ہوگئے۔تینوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال کےبرنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے ۔علاقہ مکینوں نے ٹیچر افتخار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔