• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز کو ایک دم سے ڈراپ نہیں کرسکتے، روی بوپارا

کراچی کنگز کے روی بوپارا کا کہنا ہے کہ محمد نواز  کا کافی تجربہ ہے، ہم اسے ایک دم سے ڈراپ نہیں کرسکتے۔

میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بوپارا نے کہا کہ 190 کا اسکور کافی زیادہ تھا، ملتان نے اچھا کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ نیازی نے اپنے گیم میں کافی بہتری کی ہے، وہ اس وقت پاکستان کا بہترین فیلڈر ہے۔

کراچی کنگز کے پاس کچھ اچھے فاسٹ بولرز ہیں جو ان کا مستقبل ہیں۔

محمد نواز سے متعلق بات کرتے ہوئے روی بوپارا کا کہنا تھا کہ وہ کافی وقت سے پی ایس ایل کھیل رہا ہے اور اس کا کافی تجربہ ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید