• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا 4 ماہ کے بچے کی فروخت کے معاملے پر ردعمل

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے 4 ماہ کے بچے کی فروخت کے معاملے پر ردعمل دیا ہے۔

اٹک میں ملزم میاں، بیوی نے 4 ماہ کے بچے کو اپنا بچہ ظاہر کرکے فروخت کیا۔

لاہور سے جاری بیان میں سارہ احمد نے اٹک میں ملزم حسن کی جانب سے بچے کی فروخت کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

سارہ احمد نے مزید کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں بچہ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 4 ماہ کا بچہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کی حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا کہنا تھا کہ پولیس نے مقدمہ کے اندراج اور ملزمان کی گرفتاری کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔

قومی خبریں سے مزید