کراچی میں گراں فروش متحرک ہیں جبکہ کمشنر کراچی کے جاری نرخوں پر عمل نہ ہوسکا۔ پھلوں، سبزیوں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
کیلا درجہ اول 170 روپے فی درجن کے بجائے 280 روپے درجن فروخت ہونے لگا۔ سیب 219 روپے درجن سرکاری نرخ کی بجائے 350 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔
خربوزہ 178 روپے کلو کی بجائے 250 روپے کلو، امرود 155 روپے فی کلو کی بجائے 300 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد کےلیے بنائی گئی ٹیمیں بھی نظر نہیں آرہیں۔
دوسری جانب ترجمان کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز 148 گراں فروشوں کیخلاف 9 لاکھ روپے سے زائد کے چالان کیے گئے۔