• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اے ٹی سی نے کار بم دھماکے کے 2 ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کردیا

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے کار بم دھماکے میں مبینہ طور پر ملوث 2 ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کردیا۔

اے ٹی سی کراچی میں پولیس اور پراسیکیوشن تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے مبینہ دہشت گردوں کے خلاف الزام ثابت کرنے میں ناکام ہوگئی۔

اے ٹی سی کراچی میں سہراب گوٹھ میں کار بم دھماکے کے کیس کی سماعت ہوئی، پولیس اور پراسیکیوشن ٹی ٹی پی کے مبینہ دہشت گردوں کے خلاف الزام ثابت کرانے میں ناکام رہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 30 جنوری 2013 کو تھانہ سہراب گوٹھ کی حدود میں بارود سے بھری گاڑی انڈس پلازہ سے ٹکرا دی تھی۔ بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان پہلے سے سی ٹی ڈی کی تحویل میں تھے، ملزمان کے خلاف کوئی گواہ اور ثبوت نہیں ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے کار بم دھماکے میں مبینہ ملوث دو ملزمان انعام اللّٰہ اور محمد شفیع کو عدم ثبوت پر بری کرتے ہوئے جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

قومی خبریں سے مزید