کراچی کی ملیر جیل میں ایک قیدی نے ایڈز کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کر لی۔
ترجمان وزیرِ جیل خانہ جات سندھ کے مطابق وزیرِ جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو تفتیش کی ہدایت کر دی۔
ترجمان وزیرِ جیل خانہ جات سندھ نے بتایا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق قیدی عزیر خان جدون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے۔
ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قیدی ایچ آئی وی کا شکار ہونے کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔
وزیرِ جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ فوری تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں۔