پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے آج تمام ڈائریکٹرز کو اجلاس میں طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین محسن نقوی کی ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد آج ڈائریکٹرز سے پہلی تفصیلی ملاقات ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام ڈائریکٹرز اپنے شعبوں کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کو بریفنگ دیں گے، ڈائریکٹر ایچ آر پی سی بی ملازمین کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوں گی۔