• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشام دہشتگردی، صدر، وزیرِ اعظم و بلاول کی مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو
صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بشام میں چینی باشندوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں صدرِ مملکت آصدر زرداری نے حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے ہلاک چینی باشندوں کے اہلِ خانہ اور چینی حکومت سے اظہارِ تعزیت بھی کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان دشمن قوتیں پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف چینی سفارتخانے جائینگے

وزیرِ اعظم شہباز شریف کچھ دیر میں چینی سفارت خانے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف چینی سفارت خانے میں بشام میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہارِ تعزیت کریں گے۔

بشام واقعے کے مجرم سزا سے بچ نہیں سکتے: بلاول

جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے خودکش حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بشام دہشت گردی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو بے نقاب کر کے سخت سزا دی جائے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بشام واقعے کے مجرم سزا سے بچ نہیں سکتے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے چینی باشندوں کی ہلاکت پر چین کی حکومت سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

انہوں نے بشام میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے بھی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے بشام دہشت گردی کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ شانگلہ میں بشام کے مقام پر ہونے والے خودکش حملے میں 5 چینی باشندے اور ان کا ڈرائیور ہلاک ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید