• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی اداکارہ نے پروڈیوسر کیخلاف ہراسانی کا مقدمہ جیت لیا

بھارتی ٹیلی ویژن شو تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں مسز روشن سنگھ سوڈھی کا کردار ادا کرنے والی جینیفر مستری بنسیوال کا کہنا ہے کہ شو کے پروڈیوسر اسیت مودی نے ان کے 30 لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس جینیبر نے اسیت مودی کے خلاف جنسی ہراسانی کا کیس دائر کیا تھا جس کا فیصلہ سامنے آگیا۔ 

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ فیصلہ جینیفر کے حق میں سامنے آیا جہاں عدالت نے اسیت کو حکم دیا ہے کہ وہ جینیفر کو 5 لاکھ روپے بطور تلافی ادا کریں۔ 

تاہم اس حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جینیفر مستری بنیسوال کا کہنا تھا کہ فیصلہ میرے حق میں آیا، میں نے واضح ثبوتوں کے ساتھ پروڈیوسر پر الزامات لگائے تھے۔ 

انہوں نے بتایا کہ پروڈیوسر نے انہیں 25 سے 30 لاکھ روپے ادا کرنے ہیں جبکہ فیصلہ آنے کے بعد مزید 5 لاکھ ادا کرنے ہوں گے۔ 

جینیفر مستری کا کہنا تھا انہیں اب تک معاوضے کی رقم موصول نہیں ہوئی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید