• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسکو دہشتگردی، تمام افراد تاجکستان کے شہری تھے، روس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

روسی حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو میں دہشتگردی کرنے والے تمام افراد تاجکستان کے شہری تھے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار دہشتگرد دوشنبے کے نواحی علاقوں سے تعلق رکھتے تھے۔

گرفتار مشتبہ افراد میں سے فریدونی شمس الدین کا تاجکستان میں گھر سیل کردیا گیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بیکری ملازم فریدونی 6 ماہ پہلے روس گیا تھا اور باقاعدگی سے رقم بھیجتا تھا۔

روسی خفیہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ حملے کے پیچھے ممکنہ طور پر امریکا، برطانیہ اور یوکرین ہیں۔

واضح رہے کہ ماسکو کے کراکس ہال میں 4 دہشتگردوں کے حملے میں 139 افراد ہلاک اور 182 افراد زخمی ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید