• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ڈکیتی واردات ناکام ، شہری نے ڈکیت کو پکڑلیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بہادر شہری نے واردات ناکام بنادی اور ایک ڈاکو سے گتھم گتھا ہوگیا، شہری نے ڈاکو سے اس کا اسلحہ بھی چھین لیا جبکہ ڈاکو کا ساتھی فرار ہوگیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ایک شہری اپنی گاڑی میں سامان رکھ رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار دو ملزمان پہنچتے ہیں، جنہیں دیکھتے ہی شہری نے انتہائی ہوشیاری کے ساتھ ایک ملزم کو پکڑ لیا۔

اس دوران ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔ جبکہ موقع پر موجود دیگر افراد جمع ہوگئے اور پکڑے گئے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید