• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اور کرمنلز کراچی عید منانے آئے ہوئے ہیں، فیصل سبزواری


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ پولیس اور کرمنلز کراچی میں عید منانے آئے ہوئے ہیں۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے دوران شہریوں کی ہلاکتوں پر فیصل سبزواری بھڑک اُٹھے۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند ہزار روپے کےلیے شہریوں کو مارا جا رہا ہے، پولیس روکنے میں ناکام ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ پہلے کراچی کے بچوں کو لوٹا جاتا تھا اب یقینی بنایا جاتا ہے کہ وہ مارا بھی جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دراصل پولیس اور کرمنلز کراچی عید منانے آئے ہوئے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ کراچی آئیں اور ہمارے نمائندوں کے ساتھ بیٹھیں۔

فیصل سبزواری نے یہ بھی کہا کہ ہمارے لوگوں کو مارا جاتا رہا تو حکومت چھوڑ دیں گے، پی پی حکومت کو 15 سال ہوچکے ہیں، اتنی کلنگ کہیں اور ہوتی تو آپریشن کے مطالبات سامنے آجاتے۔

قومی خبریں سے مزید