• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں کے سرپرست سندھ حکومت میں ہیں، حافظ نعیم


امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکوؤں کے سرپرست سندھ حکومت میں ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کے بیان پر حافظ نعیم الرحمان نے افسوس کا اظہار کیا اور الزام لگایا کہ سندھ حکومت میں ڈاکوؤں کے سرپرست ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ سندھ کہتے ہیں کہ کراچی کے حالات کو بڑھا چڑھا کر بتایا جارہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ ضیاء لنجار کے کراچی میں شہریوں کی اموات سے متعلق بیان پر افسوس ہوا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے استفسار کیا کہ یہ کچے کے ڈاکوؤں سے نجات کیوں نہیں دلارہے ہیں؟ پوچھنا چاہتے ہیں کہ کچے کے ڈاکوؤں کا سرپرست کون ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ بڑے طاقتور لوگوں کے بغیر یہ کچے اور پکے کے ڈاکو کچھ نہیں کرسکتے۔

قومی خبریں سے مزید