• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ملزم کا راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا اعترافِ جرم




کراچی کے علاقے پاک کالونی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کے ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق زیرِ حراست شخص نے دورانِ تفتیش خاتون کو ہراساں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زیرِ حراست ملزم کو باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گلی سے گزرتی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ 2 اپریل کو پیش آیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

کراچی کے علاقے پاک کالونی میں نوجوان نے گلی سے گزرتی باپردہ خاتون سے بدتمیزی کی تھی جو خاتون کے شور مچانے پر فرار ہو گیا تھا۔

پولیس نے واقعے کے بعد مذکورہ ملزم کو حراست میں لے لیا تھا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون نے رابطہ نہیں کیا، خاتون کی جانب سے مقدمہ درج کرانے اور ملزم کو شناخت کرنے کا انتظار ہے۔

قومی خبریں سے مزید