• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ورکرز کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کر دیے گئے: وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پنجاب کے لوگوں نے ہر طرح کی قربانیاں دی ہیں، پنجاب میں ورکرز کے گھروں پر اب پھر چھاپے مارنا شروع کر دیے گئے ہیں۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج پارلیمانی پارٹی کے تمام اراکین کی ایک میٹنگ بلائی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں مستقبل کی حکمتِ عملی پر مشاورت اور فیصلے ہوں گے، مشاورت کرنی ہے کہ 5 اگست تک اس تحریک کو کیسے آگے لے کر چلنا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ سب کو سن کر ایک متفقہ فیصلہ کیا جائے، ہماری لیڈر شپ اور ورکرز اس وقت جیل میں ہیں، ہمارے ورکرز پیشیاں بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب اٹھے گا تو پورا پاکستان اٹھے گا، کوشش ہمارے ہاتھ میں ہے جسے کامیابی اللّٰہ دے گا۔

قومی خبریں سے مزید