پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اثاثہ جات کی ویلیو ایشن کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
پی سی بی نے پی ایس ایل کی ویلیو ایشن میں 6 ٹیموں کی ویلیو ایشن بھی شامل کی ہے۔
پی ایس ایل کے کمرشل رائٹس کی بھی ویلیو ایشن کی جائے گی۔
ذرائِع کے مطابق پی ایس ایل کی ویلیو ایشن کے بعد اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ایڈیشن سے قبل نئی ٹیموں، ٹائٹل اسپانسر شپ اور براڈ کاسٹ رائٹس کا فیصلہ ہونا ہے۔