• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور اوررحیم یارخان میں نئی پولیس چوکیاں مکمل کرنیکی ہدایت

لاہور کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راجن پور، رحیم یار خان میں 20 نئی چوکیوں کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ ڈاکٹر عثمان انو رنے کہا کہ پنجاب پولیس کو نئی اے پی سی، تھرمل کیمرے، نائٹ ویعن گوگلز و دوربین، کوارڈ کاپٹر دئیے جائیں گے ،وہ سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، ڈی جی خان اور بہاولپور رینجز کے آر پی اوز، ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔ آئی جی نےدوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے 5 اہلکاروں کے علاج معالجے کے لئے مزید 39لاکھ روپے جاری کر دیئے گئے ۔
لاہور سے مزید