اسلام آباد( عاطف شیرازی ) ڈبلیو ایچ او نے خطرے کی گھنٹی بجادی پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی انفکیشنر کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہوگئی، اس حوالے سے ڈبلیو ایچ او نے رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو مجموعی طور پر ہیپاٹائٹس بی اور سی کا تقریباً دو تہائی عالمی بوجھ اٹھاتے ہیں، ہیپاٹائٹس دنیا بھر میں موت کی دوسری سب سے بڑی متعدی وجہ بن گیا ہے جس میں سالانہ 1.3 ملین اموات ہوتی ہیں۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رواں ماہ جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دنیا میں سب سے زیادہ وائرل ہیپاٹائٹس سی انفیکشنز ہیں۔پاکستان میں وائرل انفکیشن کی تعداد اٹھاسی لاکھ ہو گئی ہے اور ہیپا ٹائیٹس سی کے تمام نئے انفیکشنز کا 44فیصد حصہ غیر محفوظ طبی انجیکشنز سے پھیلا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیپاٹائٹس دنیا بھر میں موت کی دوسری بڑی وجہ بن رہا ہے اسی میں تپ دق بھی شامل ہے ہیپاٹائٹس کے باعث سالانہ شرح اموات کی تعداد 13لاکھ ہوگئی ہے۔