• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا: سونے اور کرنسی کی چوری میں بھارتی اور پاکستانی ملوث

ٹورنٹو (بدر منیر چوہدری) کینیڈا کی تاریخ میں ٹورنٹو کے پیئرسن ائرپورٹ پر فلمی اسٹائل میں ہونے والی سونے اور کرنسی کی سب سے بڑی چوری میں بھارتی اور پاکستانی لوگ ملوث پائے گئے ۔ زیورخ کی ایک فلائٹ سے ساڑھے 22ملین ڈالر کا سونا اور کرنسی کا کنٹینر ٹورانٹو پہنچنے پر ائرپورٹ کے اندر سے کارگو ہولڈنگ ٹرک پر لاد کر چوری کر لیا گیا۔اس میں 20ملین ڈالر کا خالص سونا اور ڈھائی ملین ڈالرز کے غیر ملکی کرنسی نوٹ شامل تھے۔ کینیڈا اور امریکہ کی پولیس نے اس تاریخی واردات کی مشترکہ تحقیقات کیں اور متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ ٹورنٹو کی مقامی پولیس کے مطابق ملزمان میں ایک ائرلائن کا سابق اور موجودہ اہلکار بھی شامل ہے۔ پیل ریجنل پولیس کے سربراہ ڈیوریپاہ نے مذکورہ واردات کا ایک سال مکمل ہونے پر پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائی ہیں۔ ملزمان میں پرمپال سدھو، سمرن پریت، کنگ میکلین، پرساد پرمالنگم، امیت جلوٹا، عماد چوہدری، علی رضا، آرچیت گروور اور ارسلان چوہدری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں چوری کا سونا خریدنے والے بھی شامل ہیں۔
یورپ سے سے مزید