• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلین ٹیم کا اعلان

میلبورن( نیوز ڈیسک)آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ 2024کیلئے آسٹریلیا نے اپنے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا نے اسٹار بیٹر مچل مارش کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ سینئر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ اور مارنوس لبوشین ٹی20ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔سلیکشن کمیٹی کے سربراہ جارج بیلی نے ٹیم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انجری سے نجات حاصل کرنے والے آیشٹن ایگر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جس سے بالنگ اٹیک کو سہارا ملے گا۔پتان مچل مارش، ایشٹن آیگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپااس سے قبل بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں اپنے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرچکی ہیں۔ 
یورپ سے سے مزید