• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماریشس میں برطانوی سیاح سمندر میں ڈوب کر ہلاک

مانچسٹر(ہارون مرزا)ماریشس میں ایک برطانوی سیاح جزیرے پر پہنچنے کے بعد سمندر میں تیراکی کے دوران ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق 55سالہ برطانوی شخص جزیرے کے مغربی جانب ایبین کے ہینسی پارک ہوٹل میں قیام پذیر تھا،میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق وہ اپنی پہلی تیراکی کیلئے قریبی فلک این فلاک جھیل میں گیا اور پانی میں تیراکی کے دوران مشکل میں پڑ گیا،اس شخص کو مبینہ طور پر ایک فرانسیسی شہری نے ایک کشتی پر پانی سے باہر نکالا لیکن اس کی جان بچانے کی کوششیں ناکام رہیں، اسے مقامی ہسپتال لے جایا گیاجہاں ڈاکٹرز کی طرف سے اسے مردہ قرار دے دیا گیا،معلوم ہوا ہے کہ برطانوی شخص کو جمعہ کو ماریشس چھوڑنا تھا،وہ ان تین لوگوں میں شامل ہے جو جھیل میں ڈوب گئے، تین دیگر ابھی تک لاپتہ ہیں، کوسٹ گارڈ کی امدادی کوششوں کو تیز ہواؤں اور چار میٹر تک کی لہروں کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے، لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے، فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس کے ترجمان کے مطابق ہم ایک برطانوی شخص کے خاندان کی مدد کر رہے ہیں جس کی موت ماریشس میں ہوئی ہے اور وہ مقامی حکام سے رابطے میں ہیں۔
یورپ سے سے مزید