• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کر دی

اسلام آباد (این این آئی)ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کر دی، ترکیہ کے وفد کو سی اے اے کی ٹیم آج ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق بریفنگ دے گی۔یہ بات اسلام آباد ایئر پورٹ آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس کے دوران سی اے اے کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ٹیم نے ڈی جی سی اے اے کو بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق ایئر پورٹس آؤٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید