• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ،153کمرشل اور گھریلو کنکشن منقطع

ملتان (سٹاف رپورٹر ) منیجنگ ڈائریکٹر واسا کی ہدایت پر سیوریج اور واٹر سپلائی بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے اور ریکوری افسران کی کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ جاری ہے،گزشتہ روز تمام سرکل انچارجز نے 40 لاکھ 24ہزار روپے کی وصولی کرنے، 153 کمرشل اور گھریلو نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے، 42 صارفین کو گھریلو،12صارفین کو کمرشل اور 26 صارفین کی کیٹیگری تبدیل کرنے اور مسنگ کنکشن کے حوالے سے بل جاری کرنے کی رپورٹ پیش کی۔
ملتان سے مزید