• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ میں نئے وائرس کا حملہ، بچے اور بڑے تیز بخار اور نہ رکنے والی کھانسی کا شکار

سٹیفورڈ(مریم فیصل) سٹیفورڈ سمیت پورے انگلینڈ میں تیزی سے ایک نیا وائرس پھیل رہا ہے ۔ایسٹر کی چھٹیوں کے بعد اسکول کھلنے پر بڑی تعداد میں بچے اس وائرس کا شکار ہو رہے ہیں ۔ اس کی علامات میں تیز بخار اور نا رکنے والی کھانسی ہے۔ یہ وائرس زیادہ تر تین سے آٹھ سال کے بچوں پر حملہ آور ہو رہا ہے کیونکہ اس عمر کے بچوں میں قوت مدافعت کم ہوتی ہے تاہم بڑے بھی اس وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں ۔رواں ہفتے کے دوران اس وائرس کی وجہ سے بچے بڑی تعداد میں اسکول سے غیر حا ضر ہورہے ہیں ، اس کی علامات اسکارلیٹ فیور اور اسٹریپ ائے نامی وائرس سے کافی ملتی جلتی ہیں ، وائرس کی وجہ سے تیز بخار کے ساتھ لال گال اور کسی کسی بچے میں خون رسنے کی شکایت بھی سننے میں آرہی ہیں ۔ وائرس نے بچوں کی کالپول یا جسے پیراسٹامول بھی کہتے ہیں ،کے خلاف مزاحمت پیدا کر لی ہے، اس لئے یہ دوائیں بچوں پر اثر انداز نہیں ہورہی ہیں تاہم آئی بروفن کارگر ثابت ہو رہی ہے۔ ضروری ہے کہ اگروائرس سے متاثرہ بچے کی صحت میں جو20 گھنٹوں کے دوران بہتری نظر نہیں آئے تو فورا مقامی سرجری سے رجوع کیا جائے اور جی پی کی ہدایات کے مطابق ہی دوائی کا استعمال کیا جائے ۔

یورپ سے سے مزید