• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں برطانوی پراپرٹی خریدنے کے طریقہ کا علم ہی نہیں رکھتے، سروے

مانچسٹر(ہارون مرزا)برطانیہ میں عام طو رپر اگر کسی کے پاس اپنا گھر نہیں تو خیال کیا جاتا ہے کہ مالی طور پر غیر مستحکم ہونے کی وجہ سے وہ اس سہولت سے محروم ہے مگراعدادو شمار بتاتے ہیں کہ لاکھوں لوگوں کیلئے یہ معلومات کی کمی بھی ہو سکتی ہے جو انہیں اپنے گھر سے محروم رکھتی ہے، گھر خریدنے کا عمل پیچیدگیوں سے خالی نہیں، پراپرٹی پورٹل نے لوگوں سے 25 کلیدی اصطلاحات کی وضاحت کرنے کو کہا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ واقعی پراپرٹی کے عمل کو کتنا سمجھتے ہیں، اس سروے میں 20 فیصد لوگوں نے صاف کہہ دیا کہ وہ اعتماد کے ساتھ بیان نہیں دے سکتے کہ یہ کیا ہے، فکسڈ شرح سود (61 فیصد) سروے (53 فیصد) اور متغیر سود کی شرح (52 فیصد) کو بھی ان سوالوں میں سے نصف سے زیادہ سمجھ گئے لیکن سروے میں گھر خریدنے سے متعلق بہت سی اہم شرائط کے بارے میں فہم کی کمی کا انکشاف ہوا، 9فیصد نے کہا کہ وہ فہرست میں شامل کسی بھی لفظ کو بالکل نہیں سمجھ سکتے، زوپلا نے سروے میں نتیجہ اخذ کیا کہ پراپرٹی کے حوالے سے معلومات کی کمی 20لاکھ سے زیادہ برطانویوں کو گھرخریدنے سے روک سکتی ہے، جائیداد کی خریداری کے پیچیدہ عمل کے بارے میں دیگر غلط فہمیوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، 45 فیصد بالغ افراد کو معلوم تھا کہ اسٹامپ ڈیوٹی کیا ہے ،مثال کے طور پر 27فیصد جانتے تھے کہ جائیداد کی خریداری کے مکمل ہونے کے 14دنوں کے اندر ادا کرنا ضروری ہے،18 فیصدنے کہا کہ گھر کے خریدار کبھی بھی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کرنے سے گریز نہیں کر سکتے جب کہ حقیقت میں یہ صرف اڑھائی لاکھ پاؤنڈ سے زاہد مالیت کے گھروں پر لاگو ہوتا ہے، پہلی بار کے خریداروں کیلئے4لاکھ25ہزار پاؤنڈسے 6لاکھ25 ہزار پاؤنڈ تک لاگت کے گھروں پر لاگو ہوتا ہے۔ مارگیج بروکر(ایس پی ایف)پرائیویٹ کلائنٹس کے چیف ایگزیکٹیو مارک ہیرس نے کہا کہ زیادہ تر لوگوں کیلئے گھر خریدنا وہ سب سے بڑا مالی عزم ہے جو وہ کبھی بھی کریں گے ،اس لیے اسے درست کرنا بہت ضروری ہے تاہم اگر آپ کچھ کلیدی اصطلاحات کو نہیں سمجھتے ہیں آپ کو ان کی وضاحت کرنے کے لیے بھروسہ مند نہیں ہے تو ایک مہنگی اور سنگین غلطی کرنے کا خطرہ موجود رہے گا۔برطانیہ میں بہت سے لوگ اپنے گھر کے مالک ہونے کی خواہش رکھتے ہیں گھر کی ملکیت خواہش مند رہتی ہے یہ ضروری ہے کہ مکان خریدنے کے عمل کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل ہوں، بروکر کا مشورہ لینا ضروری ہے جو اس بات کو یقینی بنا سکے کہ آپ کو اپنے رہن کے لیے ضرورت سے زیادہ ادائیگی نہیں کرنی یہ صحیح سمت میں ایک بڑا قدم ہوگا۔

یورپ سے سے مزید