• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرویو کا عمل ملازمت کے متلاشی لوگوں کیلئے ایک منفی تجربہ ہوتا ہے

لندن (پی اے) ایک نئی ریسرچ سے ظاہر ہوا ہے کہ انٹرویو کا عمل ملازمت کے متلاشی لوگوں کیلئے ایک منفی تجربہ ہوتا ہے اور کم وبیش 50فیصد لوگوں نے متوقع آجروں کو ملازمت کیلئے انٹرویو کے منفی تجربے کی وجہ سے چھوڑ دیا۔ اسٹڈی کے مطابق عمر رسیدہ ورکرز اس صورتحال سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اسٹڈی کے مطابق 11,900افراد سے کئے گئے سروے کے مطابق منفی تجربے کی بنیادی وجہ کمیونی کیشن درست نہ ہونا اور بھرتی کے عمل کا واضح نہ ہونا ہے، دوسرے اسباب میں پراسیس اور انٹرویوز کے اسٹرکچر کا فقدان ہے۔ ایمپلائمنٹ فرم Hays کے بارنے Ely نے بتایا کہ آجرین کو یہ بات یقینی بنانا چاہئے کہ درخواست کا پراسیس مثبت ہو کیونکہ ممکنہ اسٹاف کا تجربہ وہیں سے شروع ہوتا ہے۔ واضح طور پر آجر کو یہ بتانا چاہئے کہ انٹرویو کیلئے فیڈ بیک دیا جارہا ہے۔ Hays کا کہنا ہے کہ ہماری ریسرچ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ادارے پہلی ہی ملاقات میں امیدوار کو فیل کر کے ذہین افراد کی خدمات سے محروم ہوجاتے ہیں۔ درخواست کی پراسیسنگ میں عمر بھی ایک بڑی رکاوٹ ہوتی ہے، اس لئے اداروں کو چاہئے کہ اس رکاوٹ کو کس طرح ختم کیا جاسکتا ہے۔ آجرین کو ایسے طریقوں پر غور کرنا چاہئے کہ ہر پروفیشنل کو انٹرویو کے دوران مثبت تجربہ حاصل ہو۔
یورپ سے سے مزید