• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ماڑی فیلڈ کے کنوئیں سے تیل کے اہم ذخائر دریافت

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) ماڑی پیٹرولیم نے ماڑی فیلڈ کے کنویں شوال-1 سے تیل کے اہم ذخائر دریافت کر لئےکنویں سے یومیہ 1،040 بیرل تیل اور 52ملین مکعب فٹ گیس کی پیداوار کا تخمینہ ہے۔ ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (MPCL) نے صوبہ سندھ میں واقع ماری ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز (ماری ڈی اینڈ پی ایل) میں کھودے جانے والے کنویں شوال-1 سے تیل کے ذخائر دریافت کر کئے،شوال-1 پر کام کا آغاز 27 جنوری 2024 سے شروع کیا گیا ،اسے غازی فارمیشن میں 1,136 میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے کھودا گیا۔
اہم خبریں سے مزید