• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی گیس ٹاسک فورس کا نواب پور اور نیو گلبرگ پیراں غائب میں آپریشن ،5کنکشن منقطع

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ سوئی گیس ملتان کی ٹاسک فورس نے نواب پور اور نیو گلبرگ پیراں غائب میں آپریشن کرتے ہوئے5کنکشن منقطع کر دیئے ۔ نواب پور میںکمپر یسر استعمال کرنے پر میٹر اتار دیا گیا ۔ نواب پور میں ہی 2صارفین کے سروس سے میٹر دور لگنے کی وجہ سے منقطع کردیئے گئے ۔ نیو گلبرک کالونی چاہ قاسم والا میں2صارفین غیر قانونی طور سروس ایک جگہ سے دوسری جگہ شفٹ کر چکے تھے جن کی سروس اور میٹر بھی منقطع کردئیے گئے ۔ جس پر دفعہ 462سی کے تحت کارروائی ہوگی۔ کارروائی میں سوئی گیس ٹاسک فورس ٹیموں کا ساتھ یکیورٹی انچارج نے بھی دیا۔ 5صارفین غیر قانونی طور پر 2گھروں میں گیس دے رہے تھے جن کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ اسی طرح انچارج ٹاسک فورس نے اپنے مظفر گڑھ وزٹ پر2صارفین کی ایکسٹینشن ختم کرادی ۔
ملتان سے مزید