• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوری، ملازم ملوث، کنڈہ خاتمہ سکیورٹی اداروں کے بغیر ناممکن، وزیر بجلی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر بجلی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے صوبائی حکومتوں کو مدد کیلئے خطوط لکھ دیئے گئے ہیں، کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی چوری کے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کرنا مجبوری ہے، کنڈہ سسٹم کا خاتمہ سکیورٹی اداروں کی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے یہ یقین د ہانی منگل کو قومی اسمبلی میں نبیل گبول کے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے کراچی بالخصوص لیاری میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور زائد بلنگ کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کرائی ،اویس احمد لغاری نے کہا کہ میں جلد کراچی کا دورہ کر کے اس معاملے کا جائزہ لوں گا ،نجلی چوری میں اپنے ملازمین بھی ملوث ہیں،نبیل گبول نے کہا کہ کے ایس ای والے اوور بلنگ کرتے ہیں،سب سے بڑے چور یہ خود ہیں، اسد نیازی نے کہا کہ جو بل ادا کرتا ہے اس کی بجلی کا ٹنا درست نہیں ہے، مرزا اختیار بیگ اور شر میلا فا روقی نے کہا کہ چوری کے خاتمہ کا لائحہ عمل بنایا جا ئے۔
اہم خبریں سے مزید