• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) نان کسٹم چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی ۔ سپرمارکیٹ پولیس کے مطابق دوران اسنیپ چیکنگ ایک ریوو کو مشکوک جانتے ہوئے روکا گیا جس نے مزاحمت کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی۔پولیس نے گھیرا دیکر ویگو کو پکڑا تو اس میں بھاری مقدار میں نان کسٹم چھالیہ اور گٹکاماوا برآمد ہوا۔گاڑی میں سوار 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جنکی شناخت عمر فاروق ولد عبدالقادر اور امان اللہ ولد محمد ولی کے ناموں سے ہوئی۔برآمدہ چھالیہ تقریباً 1130 کلو ہے جو 13 بوریوں میں تھا جسکو قبضہ پولیس میں لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید