• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول، ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی بالادستی کو طاقتور بنایا جارہا، جماعت اسلامی

لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے مرکزی مسلم لیگ کی حرمتِ اقصٰی کانفرنس، پیر صفدر شاہ جماعتی کی میزبانی میں تحفظِ ناموسِ رسالتؐ کانفرنس اور میاں ریاض احمد ساؤنڈ والے کے پوتے کی تقریب حفظِ قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینیوں، کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی میں کردار پوری اُمت کا دینی، ملی اور انسانی فریضہ ہے۔قومی سیاسی جمہوری قیادت سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول-ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی بالادستی کو طاقت ور بنارہے ہیں۔ادھرسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ منگل 30 اپریل کو پنجاب بھر کی شاہراؤں پر جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنے دے گی۔ قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں 2.94روپے فی یونٹ اضافہ، عوام پر بجلی گرانے کے مترادف ہے۔ 25 کروڑ عوام بھاری بلوں کو ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔
لاہور سے مزید