• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارداتوں میں شہری 13 موٹرسائیکلوں اور طلائی زیورات سے بھی محروم کردیئے گئے

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،قفل شکنی اور چوری کی وارداتوں میں شہری 13موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ، موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔تھانہ آبپارہ کے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پرخرم منظور اور اس کے دوست سے 3موبائل ، تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن ون میں دو موٹرسائیکل سوار محمدعاقب اور اس کے دوست سےاسلحہ کی نوک پر2موبائل ،تھانہ سنگ جانی کے علاقہ میں دارالعلوم زکریا کے قریب گاڑی کے ڈرائیورسے دونامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر 2موبائل اور ساڑھے پانچ ہزار روپے ،تھانہ شالیمار کے علاقہ سیکٹر ای الیون میں نامعلوم ملزم گن پوائنٹ پر گاڑی میں فیملی کے ہمراہ سوار عرفان الحق کی والدہ سے ساڑھے نوتولے وزنی طلائی زیورات زبردستی چھین کرفرارہوگیا۔تھانہ نون کے علاقہ بخاری ٹاؤن میں مزمل ریاض کی کریانہ کی دکان سےدوموٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پرموبائل اور 2ہزارروپے،تھانہ نون کے علاقہ میں تین موٹرسائیکل سوارمحمد رفیق کاٹرک روک کر اسلحہ کی نوک پر 50ہزارروپے ،موٹرسائیکل کی رجسٹریشن بک ،اور موبائل وغیرہ ،تھانہ کرپاکے علاقہ جاپان روڈ پرپیزا ڈیلیوری بوائےعبدالرؤف سے دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرپیزا اور موبائل ،تھانہ ہمک کے علاقہ کہوٹہ روڈ پر2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پروقاص سے اس کاموٹرسائیکل اور 2موبائل ،تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ فیز5میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار علی احمد سے اسلحہ کی نوک پر موبائل چھین کر لے گیا۔برما ٹاؤن میں دلشاد عباسی کی دکان کے تالے توڑ کر ڈرل مشین ،ویلڈنگ مشین اوردیگرسامان ،پولیس فاؤنڈیشن میں 3گاڑیوں کی بیٹریاں ،ڈھوک نیازیاں میں جہانزیب خان کی بھینس کے دوبچے ،تھانہ ترنول کے علاقہ رتی کس میں ذوالفقار احمد کے گھر کے تالے توڑ کر3تولے کی جیولری اورموبائل چوری کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید