• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم کی خریداری سےمتعلق نئی پالیسی تیار کر لی گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گندم کی خریداری سےمتعلق نئی پالیسی تیار کر لی گئی جس کے تحت گندم کی خریداری میں محکمہ خوراک کا کردارختم ہو جائےگا۔

محکمہ خوراک پنجاب نے آئندہ سال گندم کی خریداری نہ کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق نئی پالیسی میں تجویز ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کسانوں سے براہ راست گندم خریدے۔

نئی پالیسی کےبعد محکمہ خوراک پر اسٹوریج کے اخراجات نہیں پڑیں گے کیونکہ محکمہ خوراک اس وقت سالانہ400 ارب روپے کا بوجھ برداشت کر رہا ہے۔

نئی پالیسی میں تجویز ہےحکومت عالمی قیمت کے مطابق مقامی گندم کی قیمت طے کرے گی۔

نئی پالیسی کے تحت چاروں صوبوں میں گندم کے یکساں نرخ مقرر کرنےکی تجویز ہے۔

قومی خبریں سے مزید