• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات برآمدگی کے وقت ویڈیوریکارڈنگ، تصاویر بنانے کا حکم

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) منشیات برآمدگی کے وقت پولیس کوویڈیوریکارڈنگ یا تصاویر بنانے کا حکم دیدیاگیا۔ذرائع کاکہناہے کہ رواں ماہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ایک مقدمہ کافیصلہ سناتے ہوئے کہاگیا تھاکہ ویڈیو گرافی منشیات کے جھوٹے کیسز سے نمٹنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ پولیس اورمنشیات کے ملزمان کے درمیان انٹرایکشن میں ویڈیوگرافی سے جھوٹےکیسوں سے بچاجاسکتاہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا تھاکہ پنجاب حکومت 6ماہ میں پولیس کوباڈی کیمرے اور ڈیش بورڈ کیمرے فراہم کرے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی نے ڈویژنل ایس پیزکے نام مراسلہ جاری کیا جس میں کہاگیاہےکہ افسران بالاکی طرف سے ہدایت موصول ہوچکی ہے کہ دوران برآمدگی منشیات ویڈیو ریکارڈنگ ،فوٹوگرافی کی جائے گی اور اس ویڈیو اور فوٹوگرافی کو محفوظ کرکے بطور ثبوت ہمراہ مسل لف کیاجائے گا مگر باوجود ہدایت تعمیل حکم نہیں ہورہی ۔ ہدایت کی جاتی ہے کہ اس حکم پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایاجائے۔
اسلام آباد سے مزید