پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم پاکستان مقرر کردیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ن لیگی سینیٹر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
کابینہ ڈویژن نے سینیٹر اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اسحاق ڈار مالیاتی اور اقتصادی امور کے ماہرہیں، وہ پیشہ وارانہ صلاحیت کے باعث مختلف اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔