• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہم و دہم سائنس و جنرل ریگولر اور پرائیویٹ گروپ کے امتحانی مراکز کے سامان کا شیڈول جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 7مئی 2024ء سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات برائے نہم و دہم سائنس و جنرل ریگولر اور پرائیویٹ گروپ کے امتحانی مراکز کے سامان کا شیڈول جاری کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق 29اپریل کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی، 30اپریل کو لانڈھی، کورنگی، ملیر، بن قاسم، صدر، لیاری، کیماڑی، بلدیہ، سائٹ، اورنگی اور گڈاپ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید