کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے سابق رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کی بنیادی رکنیت بحال کردی،فیصلہ تحقیقاتی کمیٹی کے تحت ہونے والی تمام تر تحقیقات، فریقین سے ملاقات اور واقعات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد سامنے آنے والی فائنڈنگ کی بنیاد پر کیا گیا ، تحقیقاتی کمیٹی میڈیا رپورٹس، سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز کا جائزہ لینے، اسکول انتظامیہ اور جائے وقوعہ پر موجود افراد سے انٹرویوز کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ خبر میں کوئی صداقت نہیں ۔