• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی لیڈر کا فیصلہ 2 دن میں ہوجائے گا، عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پارلیمانی لیڈر کا فیصلہ ایک سے دو دن میں ہوجائے گا۔

اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس بلاکر پارلیمانی لیڈر سمیت دیگر حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین نے زین قریشی کا نام دیا ہے اور ساتھ ہی ہدایت دی ہے کہ اس معاملے کو سیاسی کمیٹی میں رکھا جائے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ہدایات ہیں سیاسی کمیٹی سے مشاورت کے بعد پارلیمانی لیڈر کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھا جائے۔

قومی خبریں سے مزید