• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنٹرل جامع مسجد ساؤتھ آل میں کمیونٹی کیلئے نادرا سرجری کا انعقاد

لندن (پ ر )سنٹرل جامع مسجدساؤتھ آلمیں گزشتہ روز کمیونٹی کے لئے نادرا سرجری پاکستان ہائی کمیشن لندن کے تعاون سے ہوئی۔ نادرا ٹیم کا عملہ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک نادرا نائکوب کارڈ بنانے کے لیے کوشاں رہا۔ دستاویزات وصول کرکے ایک سو کے قریب لوگوں کے شناختی کارڈ بنائے۔ کمیونٹی کے افراد ساؤتھ آل، ایلنگ براڈ وے، ہزلنگٹن، وائٹ سٹی، سلو، میڈن ہیڈ سے جامع مسجد پہنچے اور نادرا ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ جامعہ مسجد کے چیئرمین محمد وحید اور محمد گارا نے علامہ اسماعیل اور نادرا ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ محمد وحید اور محمد گارا نے بتایا کہ جامعہ مسجد ساؤتھ آل بہت قدیم مسجد ہے۔ 2 ہزار افراد یہاں نماز ادا کر سکتے ہیں۔ رمضان شریف اور جمعہ مبارک میںمسجد میں جگہ کم پڑ جاتی ہے محمد گارا نے بتایا ہم نے تمام کمیونٹی کو خوشی اور غمی کے موقع پر سہولت دے رکھی ہے۔یہاں درجنوں معلمات بچیوں کو پڑہا رہی ہیں۔ نادرا سرجری سے ایلڈر اور ڈس ایبل خواتین اور بچوں نے بھی فائدہ اٹھایا۔۔ بعد ازاں علامہ اسماعیل برادر محمد وحید کی دعوت پر محمد گارا، حسن خان، حنظلہ کے ہمراہ مقامی ریسٹورنٹ براڈوے گئے وہاں دعا کی۔
یورپ سے سے مزید